اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی کے قبرستانوں میں بھی بارش کا پانی جمع، قبریں بیٹھ گئیں

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) مون سون کی طوفانی بارشوں نے کراچی کی بستیوں کو شدید متاثر کیا جبکہ کئی علاقوں میں تاحال معمولات زندگی مکمل بحال نہیں ہوسکے ہیں۔بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے جہاں اکثر رہائشی بستیوں کے مکین شدید متاثر ہوئے وہیں

قبرستان بھی محفوظ نہیں رہ سکے۔اختر کالونی، منظور کالونی، رحمن کالونی، جونیجو ٹائون اور ڈیفنس ویو قبرستان کا حال بھی انتہائی ابتر ہو چکا ہے،قبرستان پوری طرح سے ایک جھیل کا منظر پیش کر ر ہے ہیں،پانی سے قبروں کوشدید نقصان پہنچ رہا ہے، بارش کے پانی کی وجہ سے کئی قبریں بیٹھ گئی ہیں،بعض قبریں دھنس گئیں۔لواحقین کو اپنے پیاروں کی قبروں کی تلاش میں شدید پریشانی کا سامنا ہے، ڈیفنس ویو کے قبرستان میں دفنائے گئے مردوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے حوالے سے قبرستان کی انتظامیہ کو بارہا نشان دہی کرائی جا چکی ہے، مگرانتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ و تدفین کے لیے آنیوالے عزیز و اقارب انتہائی کرب کا شکار اور انتظامیہ سے داد رسی کے طالب ہیں۔اس اہم مسئلے کے حوالے سے علاقہ مکین دو مرتبہ منتخب ہونے والے صوبائی وزیر سعید غنی سے بھی انتہائی نالاں اور شاکی نظر آتے ہیںاب جبکہ بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تو کراچی کے عوام نے ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی اور ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ سے اپنے مسائل کے حل کی امید باندھ لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…