اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

شعیب دستگیر کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت فارغ کروایاگیا نئے سی سی پی او عمر شیخ سے دلوایا جانے والا بیان بھی اس کا حصہ قرار ۔۔۔!!! شعیب دستگیر کی تبدیلی کے پس پردہ کہانی بھی بے نقاب ہوگئی ‎

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تبدیلی کے پس پردہ کہانی بھی بے نقاب ہوگئی ہے ،ذرائع کے مطابق فارغ ہونے والے آئی جی پنجاب شعیب دستگیرگزشتہ 2ماہ سے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس کے انتظامی معاملات میں کی جانے والی مداخلت سے آگاہ کرتے آرہے تھے کیونکہ عثمان بزدار پولیس کے اہم عہدوں پر جتنی بھی تبدیلیاں کررہے تھے

ان بارے آئی جی کو بہت کم اعتماد میں لیا جاتا تھا اور کہیں تقرریاں تو سفارش کی بنیاد پر بھی کی گئیں اس وجہ سے پنجاب پولیس میں بے چینی پھیل رہی تھی اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شعیب دستگیر کو فارغ کروایاگیا اور اس کیلئے نئے سی سی پی او عمر شیخ سے دلوایا جانے والا بیان بھی اس کا حصہ تھا ۔ یہ گیم اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملے اور عمر شیخ کو آگے لانے اور لاہور پولیس سے متعلق تمام امور ان کی نگرانی میں دینے پر بات چیت ہوئی عمر شیخ کی تقرری میں بھی آئی جی شعیب دستگیر کو نظر انداز کیاگیا اور جب عمر شیخ کے متنازعہ بیان پر شعیب دستگیر نے وزیراعلیٰ سے ان کیخلاف کارروائی کیلئے کہا تو سردار عثمان بزدار نے مکمل طور پر اس سے انکار کردیاجس پر شعیب دستگیر گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے اور انہیں تمام تر صورتحال بتائی عمران خان نے ان کی بات سنی اور صرف یہ کہا کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کروائینگے ۔ حیرت انگیز طور پر عمران خان اس وقت شعیب دستگیر کو تبدیل کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا البتہ انہوں نے انکوائری تونہیں کروائی بلکہ عثمان بزدار اور ایک اور اہم شخصیت کی سفارش پر آئی جی کو تبدیل کروادیا تاہم اس حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عثمان بزدار بعض علاقوں میں اپنی مرضی کے پولیس افسران کی تعیناتی چاہتے تھے حالانکہ تھوڑا عرصہ پہلے ہی ان پر افسران کی تقرریا ں کی گئیں تھیں اس کے علاوہ بعض ایم این ایز اور صوبائی وزراء بھی مرضی کے ایس ایچ اوز تک اپنے حلقوں کی حدود میں تعینات کروانے کے خواہش مند تھے مگر آئی جی نے بہت سی سفارشیں رد کیں اور یہ موقف اختیار کیا کہ کہیں افسران تو چند ماہ قبل ہی تعینات ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر تبدیل کرنے سے اچھا تاثر نہیں جائیگا جس پر عوامی نمائندے بھی ان کیخلاف ہوگئے اور عثمان بزدار پہلے ہی ان کے خلاف تھے اور عمر شیخ کے معاملے نے جلتی پر تیل کا کام کیااور آخر کار انجام ان کی تبدیلی کی صورت میں سامنے آیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…