پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور موبائل فون سننے پر سی سی پی او لاہور کا چالان ، عمر شیخ نے ایسا کیوں کیا؟وارڈن بھی حیران

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )ٹریفک وارڈن نے پرائیویٹ گاڑی میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور موبائل فون سننے پر سربراہ لاہور پولیس کو چالان ٹکٹ تھما دیا۔ لاہور پولیس کے سربراہ محمد عمر شیخ نے شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سادہ لباس میں پرائیویٹ گاڑی پر دورہ کیا ۔

وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کے لئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی کی جس پر ٹریفک وارڈن نے 500 روپے کا چالان کر دیا۔سی سی پی او نے چالان کی آن لائن ادائیگی کر دی ۔ سی سی پی او نے 3 وارڈنز کیلئے تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ لاہور پولیس کے سربراہ محمد عمر شیخ عام سائل کی طرح تھانہ شمالی چھائونی پہنچے اور موٹر سائیکل چوری کی درخواست دی، فوری رہنمائی اور درخواست وصول کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی۔سی سی پی او نے تھانہ شمالی چھائونی کا جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا۔ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے کرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی۔ سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے ڈی ایس پی کو اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…