پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مہمندمیں پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد میں افسوسناک حد تک اضافہ

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

مہمند (این این آئی)مہمند میں ماربل کی کان میں پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 تک پہنچ گئی جبکہ ریسکیو حکام نے مزید 6 لاشوں کو ملبے سے نکال لیا۔ایک بیان میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے ڈائریکٹر جنرل نے

کہا کہ اب تک 9 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی نے کہا کہ زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، انہیں میں سے 2 مہمند ہسپتال میں دوران علاج چل بسے جبکہ 5 اب بھی ملبے تلے ہیں۔ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن منگل کو بھی جاری رہا اور پشاور سے 5 ایمبولنسز اور ایک ریکوری وہیکل مہمند بھیج دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام، ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ادھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مزدوروں کے لیے کام کرنے کی حالت انتہائی خراب ہے۔اپنی ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو مزدور قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے، امید ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ساتھ کھڑی ہوگی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…