پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب  کاجعلی اکانٹس اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان 

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب )جعلی اکانٹس اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور ملزمان سے اب تک 23 ارب سے زائد کی رقم وصول کی جاچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے جعلی اکانٹس کیس میں پیش رفت اور رقم موصول ہونے سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ

جعلی اکائونٹ کے 43کل کیسز ہیں، جن میں سے اب تک دس ریفرنسز احتساب عدالتون میں دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ 12کیسز انویسٹی گیشن کے مرحلے میں اور 21کیسز پر انکوائری جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور ، امنی گروپ، بلال شیخ، حسین لوائی سمیت 52ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ پلی بارگین اور اراضی کی مد میں اب تک نیب راولپنڈی نے 23ارب سے زائد کی رقم وصول کی جا چکی ہے۔نیب کے مطابق جعلی اکانٹس کیس کل 64ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جن میں سے بارہ ملزمان بھاگے ہوئے ہیں، جنہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اٹھارہ ملزمان کو پلی بار گین قوانین کے تحت سزائیں دی گئی ہیں یعنی وہ دس سال تک کسی سرکاری عہدے کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی فریال تالپوراور خواجہ انور مجید سمیت 186 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری 4 کیسز میں ملزم نواز شریف 1 کیس ، یوسف رضا گیلانی 1 کیس، فریال تالپور1 کیس اور خواجہ انور مجید(امنی گروپ) 9 کیسوں میں ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہسپتالوں سے ملزمان کی عدالتوں میں پیشیاں یقینی بنانے سے لے کر ملزمان کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے نیب پر عزم نظر آتا ہے، وعدہ معاف گواہان بننے سے لے کر مختلف ادارون سے ریکارڈ موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور جلد مزید ریفرنسز فائل کئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…