ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ، تین ماہ میں لاکھوں گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان 

datetime 8  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ متعدد انویسٹرز، ڈویلپرز اور بلڈرز نے نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سے رابطہ کیا ہے اور اگلے تین ماہ میں صوبے کے مختلف شہروں میں

لاکھوں گھروں کی تعمیر کاآغاز ہوجائے گا۔یہ بات انہوں نے پرائیویٹ ڈویلپرز،انویسٹرز اور آرکیٹیکٹس کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب، اکبر شیخ، بابر خان، حافظ نعمان سمیت دیگر انویسٹرز اور بلڈرز شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے کنسٹرکشن پیکیج کی فراہمی کے بعد شعبے میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈویلپرزاور بلڈرزنے اس ضمن میں وزیر ہاؤسنگ کو بعض مشکلات بارے آگاہ کیاجس پر وزیر ہاؤسنگ نے ان مشکلات کے ازالے کیلئے ہدایات جاری کیں۔میاں محمودالرشید نے کہاکہ پھاٹا میں ڈویلپرز، بلڈرز اور انویسٹرز کی رہائشی سکیموں کی منظوری کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی پالیسی کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے تین لاکھ روپے کی سبسڈی کی فراہمی سے کم آمدنی والے طبقہ کو خاطرخواہ آسانی فراہم ہوگی۔ میاں محمودالرشید نے مزید بتایاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…