بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جو بھی پولیس افسر آئی جی لگے گا ،ہمیں امید ہے چیئرمین نیب نہیں بنے گان لیگ  نےپنجاب میں پولیس افسران کے تبادلوں پر بڑا اعلان کر دیا  

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پنجاب میں پولیس افسران کے تبادلوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی پولیس افسر آئی جی لگے گا ،ہمیں امید ہے چیرمین نیب نہیں بنے گا، وفاقی اور صوبائی حکومت کی رسہ کشی کی وجہ سندھ میں انتشار پھیل سکتا ہے،موجودہ حکومت ملک میں انتشار کے بیج بو رہی ہے، سندھ حکومت سے محاذ آرائی کی جارہی ہے،

پاکستان جمہوریت سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے، خداکیلئے کراچی کے معاملہ پر سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھیں، جتنا مرضی جھوٹے مقدمات بنالیں مخالفین کو جیلوں میں ڈال دیں، ملک میں آمریت نہیں آنے دیں گے،عمران کا ہاتھ روکنا ہوگا ورنہ آنے والا وقت معاف نہیں کریگا۔مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں بارشوں سے تباھی ہوئی ہے، کراچی جو اقتصادی مرکز ہے اس میں نوے سال کا بارشوں کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ امید تھی وفاقی حکومت سندھ حکومت سے مل کر عوام کی بھلائی کیلئے تمام وسائل استعمال کریگی تاہم موجودہ حکومت ملک میں انتشار کے بیج بو رہی ہے، سندھ حکومت سے محاذ آرائی کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کی اکیس میں سے چودہ سیٹیں آر ٹی ایس کے ذریعہ پی ٹی آئی نے حاصل کی ہیں، گیارہ سو ارب کا مفروضوں پر مبنی پیکج اعلان کیا گیا ہے جن منصوبوں کا اعلان کیا گیا وہ پہلے سے ہی ایس ڈی پی میں موجود ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ یہ منصوبے پہلے ہی کاغذوں میں موجود ہے، سندھ کے کسانوں کے لئے کسی امدادی پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا، صرف اعدادوشمار کی شعبدہ بازی کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نمبرز اور اعدادوشمار کی ہیرا پھیرا کر کے صرف عوام کو تسلی دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی رسہ کشی کی وجہ سندھ میں انتشار پھیل سکتا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ عمران کی پالیسیاں ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہی ہیں، حکومت مخالفین کے خلاف نیب گردی کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب پنجاب میں پولیس گردی کی جارہی ہے تاکہ اپوزیشن کو نقصان پہنچایا جائے، دوسالوں میں پنجاب کے پانچ آئی جی تبدیل کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح چیئرمین نیب کے ذریعے اپوزیشن کے خلاف نیب گردی کرائی گئی اسی طرح پنجاب کے 5 آئی جیزنے

پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے انکار کیا ،ہم پنجاب پولیس کے ان پانچ افسران کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے زاتی ایجنڈے پر کام کرنے سے انکار کیا۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ہر نئے آئی جی کو کہا جاتا ہے مخالفین ہو نشانہ بناؤ،سلام ان پانچوں ائی جیز کو جنہوں نے انکے غیر قانونی احکامات ماننے سے

انکار کر دیا،پانچوں آئی جیز نے انتقامی کارروائیوں سے معذرت کی۔انہوںنے کہاکہ آرمی چیف نے کہا پاکستان کو ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے،ففتھ جنریشن وار میں ملکوں کے اندر اندرونی انتشار پھیلائے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومتی پالیسیاں پاکستان کو ہائبرڈ وار میں دھکیل رہی ہیں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جو بھی پولیس افسر آئی جی لگے گا ہمیں امید ہے چیرمین نیب نہیں بنے گا، جس افسر کو نیا آئی جی

پنجاب لگایا گیا وہ بھی چند ماہ سے زائد ان کے ساتھ نہیں چل سکے گا، نو سیکرٹریز تبدیل ہوچکے ہیں، چیف سیکرٹریز دوسرے افسر مسلسل تبدیل کیا جاتا ہے، ملک کے انتظامی ڈھانچہ کو کمزور کیا جارہا ہے، حکومت کی ساری توجہ ریاستی جبر میں نئے طریقوں پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیپیٹل سے نوجوانوں کو اٹھایا جارہا ہے، عمران خان فاشسٹ حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران کا ہاتھ روکنا ہوگا ورنہ آنے والا

وقت معاف نہیں کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ جتنا مرضی جھوٹے مقدمات بنالیں مخالفین کو جیلوں میں ڈال دیں، ملک میں آمریت نہیں آنے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاکہ جمہوریت صرف اچھی گورننس کے ساتھ ہی چل سکتی ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اتنی ہی محب وطن ہیں جتنا عمران حب الوطنی کا دعوی کرتے ہیں، انتشار کی سیاست کے ذریعہ ففتھ جنریشن وار پھیلانے والوں کا

ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے عوام کو مظالم سے نجات دلانے کے لئے موجودہ حکومت کچھ نہیں کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپنا انداز حکومت بدلیں ورنہ عوام آپ کو اقتدار سے نکال باھر کریں گے، بیس ستمبر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ہورہی ہے، اپوزیشن عوامی حقوق کی بحالی کے لئے متحدے ہے، اپوزیشن آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل اے پی سی میں طے کریگی،موجودہ حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لئے سب آپشن کھلے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…