پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

” عمران خان جب لاہور آتے ہیں تو ناشتے میں تین چار پولیس والے کھا جاتے ہیں، جس سی سی پی او کو تعینات کیا گیا اسے کونسا اہم ٹاسک سونپا گیا ہے ؟ عظمیٰ بخاری کا بڑا دعویٰ

datetime 8  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان کی گڈ گورننس کا نیا نمونہ سامنے آیا ہے ۔ آج پنجاب کے پانچویںآئی جی کو گھر بجھوا دیا گیا ہے شعیب دستگیر کا قصور یہ ہے کہ وہ ن لیگ کے لوگوں کچلنے کی بجائے قانون کے مطابق کام کررہے تھے ۔

عمر شیخ کو ڈھونڈ کرسی سی پی او لاہور لگایا گیا ہے وہ لاہور کے اندر ن لیگ کے ورکرز کو ڈرائے دھمکائے ۔ انہیں گھروں سے اٹھا کر لائے ۔عظمی بخاری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کو بائی پاس کر ہٹایا گیا ،نیا پاکستان کے دعویداروں کو نہیں پتہ رول آف اتھارٹی کیا ہوتی ہے ، بادشاہ سلامت کا جو دل کرتا ہے وہ کرتے ہیں ، وہ جب بھی لاہورآتے ہیں ناشتے میں تین چار پولیس والے کھا جاتے ہیں ، لنچ میں تین چار سیکرٹریز کھا جاتے ہیں ، اس طریقے سے پنجاب کو چلایا جارہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیا سی سی پی او اس لیے لایا گیا تاکہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کو آسانی کیساتھ کچل سکیں ۔ عمران خان صاحب کو سیاسی مخالفین کچلنے کیلئے کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو وہ دینے کیلئے ہیں ، لیکن یہ بھول ہے وزیراعظم عمران خان کی ،نہ تو ایسے سیاسی جذبے ختم ہوتے ہیں اور نہ ہی سیاسی ورکروں کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں یا پھر وفاق میں کوئی پروفیشنل آدمی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…