جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کو بڑا سیاسی دھچکا سابق وزیر کپتان کے قافلے میں شامل

datetime 8  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز کو گلگت بلتستان سے شدید دھچکہ ،مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی سابق صدر اور وزیر ثوبیہ مقدم کپتان کے قافلے میں شامل  ہوگئیں۔ انہوں نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے  یہاں اسلام آباد میں ملاقات  کی ۔م

رکزی سینئر نائب صدر ارشد داد اور سینئر رہنما سید واجد حسین بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سابق رہنما مسلم لیگ نواز   ثوبیہ مقدم کا کہنا تھا  چیئرمین تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور ویڑن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا ملک بھر کیطرح گلگت بلتستان کے عوام بھی وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے ایجنڈے کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام تحریک انصاف کی شکل میں اپنی سیاسی سمت کا تعین کریں گے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعتی آئین و نظم کی پاسداری کا عہد کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں وزیراعظم عمران خان کے پیغام کی ترویج میں بھرپور کردار ادا کریں گے  ۔ اس موقع پر  چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف  ثوبیہ مقدم کا ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں نے کہا تحریک انصاف عوام کی بھرپور معاونت و حمایت سے گلگت بلتستان میں تاریخ کا رخ موڑنے کو تیار ہے،  انہوں نے کہا  آئینی و انتظامی اختیارات کی فراہمی کیساتھ گلگت کے عوام کی فلاح و ترقی اولین ترجیحات ہیں۔ سیف اللہ خان نیازی  نے کہا  نظام کی تبدیلی کے ذریعے وسائل کی فراہمی اور ترقی میں گلگت بلتستان کی شراکت کا بطور خاص اہتمام کریں گے۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…