کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئے تھے،تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ کل اقتدار کی یقین دہانی مل جائے تو نواز شریف کی تمام بیماریاں ختم ہو جائیں گی
،پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ 315ہمارے منصوبے جاری تھے۔نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں صوبائی وزیر،سندھ شہلا رضا نے کہا کہ تین سو پندرہ ہمارے منصوبے جاری تھے گزشتہ سال اور اس سال 93 اسکیم دیں اور ان کے لیے 34.7 بلین مختص کیے ایس تھری اور کے فور کے بھی جب سے تبدیلی سرکار آئی انہوں نے کوئی پیسہ نہیں دیا اور ایس تھری کو کہہ دیا ہمارا حصہ ہی نہیں ہے ۔گرین لائن میں گزشتہ سال دس ارب دینے تھے انہوں نے اس میں دو ارب رکھے سندھ گورنمنٹ نے پھر روک دیا کام وفاقی بجٹ سے کراچی کے منصوبے نکال دیئے گئے تھے ۔جس میٹنگ میں یہ پیکج دیا ہے اس ٹرانسفرمیشن میں انہوں نے وزیراعلیٰ سے کوئی مشاورت نہیں کی تھی اس کا وزیراعلیٰ نے پہلے سے کہہ دیا تھا اور پھر اگلے دن جب اعلان کیا وہ بھی کوئی میٹنگ نہیں تھی اور اس کا ایجنڈا تھا بارش کی تباہ کاریاں اور کراچی کی ترقیاتی منصوبے اس میں کوئی نیا پراجیکٹ نہیں تھا۔