پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کو اگر کوئی لیڈر ترقی کی راہوں پر ڈال سکتا ہے تو وہ کون ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

datetime 7  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید نے کہا میں چاہتا ہو ں کہ لوگ میری کتاب خرید کر پڑھیں ۔انہوں نے کہامیں آپ سب لوگوں کو یہ بات کہتا ہوں کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ہی ترقی کرے گا،ہم غریب کی آواز ہیں کبھی یہ نہ سوچیں کہ ہم وزارت کے بھوکے لوگ ہیں ،پارٹیوں میں حقیقت ہے کہ جب برا وقت آتا ہے ،کوئی حقیقی ورکر کی طرف نہیں دیکھتا، ہم نے مارشل لا دیکھے

پاک فوج اس ملک کی ایک حقیقت ہے پاک فوج دنیا کی ان عظیم فوجوں میں ہے جو سیلاب ہو، ٹڈی دل ہو کورونا ہو،جنگ ا ور امن ہو اس نے ایک تنظیم کی صورت میں کھڑے ہو کر کام کیا ۔کراچی میں امن کے لئے یا وزیر ستان میں گولی کھانی ہو وہاں بھی سینہ تان کے کھڑے ہیں ۔انہو ں نے کہا 6 ستمبر کتاب کی رونمائی کا انتخاب اس لئے کیا کہ ہمارے شہیدوں غازیوں کا دن جنہوں نے اپنی جان پر کھیل اس ملک کا دفاع کیا اور دوسر امیں نے اس لئے اس دن کاانتخاب کیا آج میری ماں کی برسی کا دن بھی ہے جس کے نام میں نے یہ کتاب کی ہے میں دنیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود اور نوید کاشف اوران کی ساری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہو ں نے کہا بنیادی طور پر میں غریب ہوں اور غریب کا دل سے حامی ہوں ، میں نے ایک سی ای او سے کہا ہے کہ مزدروں کا ٹی اے ڈی اے بڑھا دو زندگی کا کوئی پتہ نہیں گزشتہ ہفتے میں ایک بڑی بیماری سے گزارا اللہ نے مجھے نئی زندگی دی میں واقعی یہ سمجھتا ہوں کہ جوشخص ملک کا 14 بار وزیر ر ہا ہو وہ ایک ٹیکے کا بندوبست نہ کرسکا اور بالآخرفوج نے اس ٹیکے کا بندوبست کر کے دیا ۔ انہو ں نے کہا اس کتاب کی رونمائی میں کثیر تعداد نے شرکت کی یہ سب کریڈٹ ایم ڈی دنیا گروپ نوید کاشف کو ہی جاتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میری کتاب اتنی خوبصورت بن سکتی ہے یہ سارا کا م دنیا پبلی کیشن کا ہے ۔دنیا پبلی کیشن نے میری کتاب کو خوبصورت بنایا انکا بے حد شکر گزار ہوں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…