پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کا وہ افسر جس نے جعلی ٹیسٹ کے بدلے ترک کمپنی ’’کارکے ‘‘ سے پیسوں کے علاہ کتنا سونا لیا ؟ معروف صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔نیب کے سامنے تحریری طور پر مانا کہ اس کا م کیلئے انہوں نے 4کروڑلئے، معاہدے کے تحت ترک کمپنی نے 231میگا واٹ بجلی بنا کر دینا تھی مگر ایک دن پتا چلا کہ کمپنی صرف 40سے 50میگا واٹ بجلی پیدا کررہی ،اس پر ترک کمپنی کے بجلی گھر کےرئیلٹی ٹیسٹ کا

فیصلہ ہوا، تاکہ پتاچلے واقعی کم بجلی پید ا ہورہی، اب 7دن مسلسل بجلی گھر چلایا جانا تھا، ہالینڈ کی کمپنی نے وہ ٹیسٹ کیا، تین دن بعد کار کے بجلی گھر ٹرپ کر گیا، اب ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ معاہدہ کینسل کر دیا جاتا، مگر چونکہ سب فیصلہ ساز بک چکے تھے ، لہٰذا ایک جعلی رئیلٹی ٹیسٹ کا بندوبست کیا گیا۔ جس پاکستانی افسر نے وہ جعلی ٹیسٹ کیا ،اسے ترک کمپنی نے پیسوں کے علاوہ 3سونے کے کڑے بھی دیئے، جو اس نے اپنے ڈرائیور کی بیٹی کے بینک لاکر میں رکھوائے، جہاں سے بعد میں نیب نے یہ کڑے برآمدکئے، ظاہر ہے اس جعلی ٹیسٹ میں ترک کمپنی نے پا س ہونا تھا ،ترک کمپنی پاس ہوگئی۔سیکرٹری پانی وبجلی نے ایک کام یہ بھی کیا کہ معاہدے میں لکھوادیا اگر ترک کمپنی بجلی کم پید اکرے تو بھی ادائیگی 231میگا واٹ کے حساب سے ہوگی، یوں 40سے 50میگا واٹ بجلی کے بدلے ادائیگی 231میگاواٹ کی ہوتی رہی، یہ سب کچھ جب باہر نکلا تو پہلے خواجہ آصف اور بعد میں فیصل صالح حیات سپریم کورٹ پہنچ گئے، معاملہ سپریم کورٹ گیا تو ترک کمپنی نے پیشکش کی ہم اضافی لئے گئے 18ملین ڈالر واپس کر دیتے ہیں ، اس پر نیب کمیٹی بنی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…