جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

6 ستمبر کو ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے جو تاریخ کا ایک روشن باب ہے، ہمیں اپنے افواج پاکستان پر فخر ہے، شاندار اعلان 

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے جو تاریخ کا ایک روشن باب ہے،ہمیں اپنے افواج پاکستان پر فخر ہے، دشمن کیخلاف پاکستانی عوام، حکومت اور پاکستان کے افواج یک جان کی مانند سیسہ پلائی دیوار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خادی، ضلع صوابی سوئی گیس فراہمی منصوبے کے

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ضلع صوابی میں سوئی گیس سے محروم علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی میرا مطمہ نظر ہے، باقی محرومیوں کا ازالہ بھی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو انتخابی وعدے کئے تھے ان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا، موجودہ حکومت میں پسماندہ طبقے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں میں ضلع صوابی کو نظر انداز کیا گیا تھا، لیکن اب ان محرمیوں کے ازالے بیڑہ میں نے اٹھایا، ضلع صوابی میں فقید المثال ترقیاتی منصوبے پاکستان تحریک انصاف کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کو ایجوکیشن سٹی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ضلع صوابی میں مزید روزگار کے وافر مواقع میسر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو سی پیک سے منسلک کیا جارہا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے ملک کو میلی آنکھ کو دیکھنے والوں کیلئے 6 ستمبر ایک ڈراؤنا خواب ہے، اس مٹی کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو افواج پاکستان کے غیر متزلزل حوصلے اور بہادری یاد رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہدائ�  کے لواحقین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایسے محب وطن جانبازوں کو جنم دیا کہ جنہوں نے اس چمن کی آبیاری اپنے خون سے کی۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…