جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

بجلی مزید مہنگی، عوام پر اربوں کا بوجھ ڈال دیا گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کی سنیئر رہنماو رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے بجلی84پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مہنگی کرکے عوام پر12ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے،عوام اس فیصلے کو مستردکرتے ہیں،نیلم جہلم ڈیم مکمل ہوکر پیداواری عمل شروع کر چکا ہے لیکن اس  کے

باوجود ناجائز طورپر بجلی بلوں میں نیلم جہلم کی مد میں مسلسل کٹوتی کی جارہی ہے جو بجلی صارفین پر ظلم اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے،بجلی مہنگی ہونے سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی ہوگی، اس لئے اب عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران نیازی آٹا،گندم،چینی،دواؤں،پٹرول چوری سے حواریوں کی جیبیں بھررہے ہیں،غربت اور مہنگائی میں پسے غریب عوام پر ہر روزمزید بوجھ ڈالاجا رہاہے،حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی جس سے گیس کی بجائے تیل سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔مسلم لیگی رہنمابیگم سیماجیلانی نے کہاکہ معیشت،کاروبار،روزگارٹھپ ہے اور حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگاکر عوام سے جینے کا حق چھین چکی ہے،ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران پہلے ہی ریکارڈ مقدار میں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرچکے ہیں، کے الیکٹرک کی مذمت کرنے والے وزیراعظم اور ان کے وزراء کس منہ سے خود مہنگی بجلی کابم عوام پر گرا رہے ہیں،نااہل اور نالائق حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے،عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی برداشت نہیں کریں گے۔رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے مزید کہاکہ 90ّدن کے وعدوں پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے نااہل اور نالائق حکمران دوسال میں بھی کچھ نہ کرسکے،

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نہیں مگر الزام تراشی،دشنام طرازی،یوٹرن جیسے اصلاح کے ایجاد،چینی چوری،آٹاچوری،پٹرول میں گھپلے سمیت ایسے ان گنت کارناموں پر توانائی صرف کی،معیشت کااستحکام محض تقاریر نہیں بلکہ عملی کارکردگی سے ممکن ہے جوموجودہ حکمرانوں کی بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت عوام کو بحرانوں سے نکالنے

کے بجائے آئے روز ایک نئے بحران میں دھکیل رہی ہے،تبدیلی سرکار کی تمام پالیسیاں ناکام ثابت ہوچکی ہیں،ملک کا موجودہ اقتصادی حالت قابل رحم ہے،لوٹی دولت واپس لانے کے دعویداروں نے خودملک کی دولت

لوٹنا شروع کردی ہے،ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے محض دعوے ہی رہے ابھی بھی ملک بھرلوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ نوازشریف کے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہواتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…