تباہ کن بارشیں ،کراچی میں پراپرٹی کی قیمتیں گر گئیں کروڑوں کے مکانات، پلاٹس کی ویلیو میں حیران کن حد تک کمی

6  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں تباہ کن بارشوں ، سیلاب کے باعث پراپرٹی کی قیمتیں گر گئیں ، نجی ٹی وی سماء نیوزکے مطابق نیا ناظم آباد کا تاثر ایک پوش علاقے میں آتا ہے جہاں پلاٹس اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ تاہم حالیہ بارشوں نے صورتحال انتہائی خراب کردی ہے۔

اگست کے آخری ہفتے میں ہونے والی بارش کے بعد یہاں جمع ہونے والا کئی کئی فٹ بارش کا پانی تباہی کی داستان سناتا ہے۔ بارش کے پانی نے جہاں یہاں کے انفرا اسٹرکچرکونقصان پہنچایا وہیں مکانات میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی خراب ہوگیا۔ ناظم آباد میں جائیداد کی خریدوفروخت کا کام کرنے والے کامران شیخ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد کی صورتحال سے پورا نیا ناظم آباد کا منصوبہ متاثر ہوگا۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیا ناظم آباد کی ایک کروڑ بیس لاکھ مالیت کی پراپرٹی اب ایک کروڑ میں بھی فروخت کرنا مشکل لگ رہا ہے۔ ایک اور پراپرٹی ڈیلر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ نیا ناظم آباد میں پراپرٹی کی قیمت میں 25 سے 30 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے باوجود لوگ یہاں پراپرٹی خریدنے میں دلچسپی رکھیں گے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ اس بار ریکارڈ بارشیں ہونے کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی، یہ علاقہ خریداروں کے ریڈار پر ہمیشہ موجود رہے گا۔

ایک اور پراپرٹی ڈیلرمحمدعتیق نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جمع ہونے والے کئی کئی فٹ پانی کی صورتحال کو پورے پاکستان نے دیکھا ہے اور اس کے قیمتوں پرمتضاد نتائج آئیں گے۔نیا ناظم آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمحمداعجاز کا ماننا ہے کہ ایک واقعے

کی وجہ سے علاقے کا تشخص متاثر ہونے کا تاثر درست نہیں۔ اس جیسے منصوبے کا پاکستان میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی مسترد کردیا کہ بارش کے پانی کی وجہ سے یہاں کے مکانات کی بنیادیں متاثر ہوئی ہیں۔ انتظامیہ یہاں کے مسائل کے ہرممکن حل کے لیے اقدامات کرے گی۔ انھوں نے یہ بھی عزم ظاہر کیا کہ موسمی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے سال اور آنے والے برسوں کیلئے بھرپور تیاریاں پہلے سے کرلی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…