جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں اربوں روپے کی خورد برد کا انکشاف

datetime 4  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) خیبر پختونخوا میں سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اربوں روپے کے مالی نقصان کا انکشاف ہوا ہے، ہسپتال کی ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سامان کا ریکارڈ نہ ہونے کے بعد ایک اور آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی، ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی

نے ہسپتال میں اربوں روپے کے مالی نقصان کی نشاندہی کردی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں 4 ارب 5 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کا حساب موجود نہیں جبکہ 4 ارب سے زائد رقم غیر ضروری طورپرخرچ کی گئی، اخراجات سے متعلق ہسپتال ریکارڈ میں تفصیل بھی موجود نہی، لوکل خریداری کیلئے قواعد و ضوابط پرعمل نہ کرتے ہوئے 80 کروڑ28 ہزار روپے خرچ کئے گئے، شہریوں نے نقصانات کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔ہسپتال میں 691 ملین روپے کے اخراجات سے متعلق بھی ریکارڈ موجود نہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق معاملے کے حوالے سے محکمہ صحت اور دیگر اعلی حکام کو تحریری جواب دے دیا گیا ہے، اکاؤنٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تمام معاملات واضح ہو جائیں گے۔ آڈٹ رپورٹ میں 15 کروڑ57 لاکھ روپے سے زائد کے کی جعلی معائنہ پرچیاں جاری ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اربوں روپے کے مالی نقصان کا انکشاف ہوا ہے، ہسپتال کی ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سامان کا ریکارڈ نہ ہونے کے بعد ایک اور آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی، ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی نے ہسپتال میں اربوں روپے کے مالی نقصان کی نشاندہی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…