جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

لینڈنگ سے قبل طیارے پر لیزر لائٹ کا استعمال، اسلام آباد میں طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل نامعلوم افراد نے لیزر لائٹ کا استعمال کیا ہے۔قطر ائیر ویز کی پرواز کیوآر 632 دوحہ سے اسلام آباد آ رہی تھی۔ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارے کی لینڈنگ سے 7 ٹائیکل مائلز طیارے پر پیلے رنگ کی لیزر لائٹ لگی جس کے بعد طیارے کے کپتان نے اے ٹی سی کو واقعے کی رپورٹ کر دی۔لیزر لائٹ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 8 سے

لگائی گئی۔تھانہ روات کو واقعے کی شکایت درج کروائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 13نومبر 2014ء کو لاہور میں پی آئی اے کے طیارے کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی،جہاز کے پائلٹ نے اعلی حکام کو تحریری طورپر آگاہ کیا تھا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کو رن وے کے نزدیک لیزر بیم کا نشانہ بنایا گیا، جہاز کے پائلٹ نے تحریری طور پر حکام کو آگاہ کردیا، رپورٹ میں جگہ کا تعین اور واقعے کیخلاف سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اس سے قبل پشاور ایئر پورٹ پر بھی طیارے کو لینڈنگ سے قبل لیزر بیم سے نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ 24 جون کو پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 فضائی میزبان زخمی ہوئے تھے۔  اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل نامعلوم افراد نے لیزر لائٹ کا استعمال کیا ہے۔قطر ائیر ویز کی پرواز کیوآر 632 دوحہ سے اسلام آباد آ رہی تھی۔ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارے کی لینڈنگ سے 7 ٹائیکل مائلز طیارے پر پیلے رنگ کی لیزر لائٹ لگی جس کے بعد طیارے کے کپتان نے اے ٹی سی کو واقعے کی رپورٹ کر دی۔لیزر لائٹ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 8 سے لگائی گئی۔تھانہ روات کو واقعے کی شکایت درج کروائی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…