بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

تباہ کن بارشوں نے 100 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2020 |

حیدرآباد(این این آئی)ایوان زراعت سندھ کے صدر سید میراں محمد شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں تباہ کن بارشوں نے 100 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، مسلسل برسات سے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبہ میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، تیار فصلیں تباہ ہوگئیں مال مویشی مر گئے جس کے سبب سندھ کے آباد گار تباہ و برباد ہوگئے ہیں، ایک بیان میں سید میراں محمد شاہ نے کہاکہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا

حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے، برسات کے علاوہ سیم نالے اور شاخوں کے کٹاؤ کے باعث متاثر ہونے والے آباد گاروں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں سندھ بینکوں سے ایک سال کا بلا سود قرضہ کی منظوری اور امدادی پیکج دیاجائے تاکہ برسات سے متاثر ہونے والے ٹیل کے آباد گار دوماہ بعد ربیع کی کے سیزن میں گندم کی بوائی کرسکیں انہوںنے کہاکہ موجودہ برسات نے 2011ء سے بھی بڑی تباہی مچائی ہے سیم نالے‘ اور شاخن میں پڑنے والے گھاؤ کی تحقیقات کرائی جائے معیاری کام نہ کرنے کے ذمہ دار کرپٹ افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں خوراک کابحران پیدا ہونے کاخطرہ ہے 20لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب گندم باہر سے منگوائی جاری ہے جبکہ 25اکتوبر سے سندھ میں ربیع کی فصل کی بوائی شروع ہونے والی ہے جس کے لئے آبادگاروں کے پاس وسائل نہیں ہیں وہ اپنی تمام جمع پونجی خریف کی فصل پر لگاچکے تھے جو برسات سے تباہ ہوگئی، انہوںنے وزیر اعلی سندھ‘ صوبائی وزیر زراعت سمیت دیگر سے مطالبہ کیا کہ مکمل تحقیقات کراکر آباد گاروں اور لائیواسٹاک کے متاثرین کو ریلیف فراہم کیاجائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…