اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ایک دفعہ مجھے بھائی نے تختی کیساتھ اتنا مارا کہ وہ ٹوٹ گئی جبکہ والدہ پاس کھڑی بھائی سے کہتی رہیں کہ اسے اور مارو ۔ مجھے صفائی پیش کرنے کا کسی نے موقع ہی نہیں دیا تھا صبح اٹھا تو منہ سوجا ہوا تھا ۔ رات ہی طے کر لیا تھا کہ خودکشی کر لوں گا ، نیلا تھوتھا لینے کیلئے دکاندار کے پاس گیا اس شک ہوا اور اس نے
بھائی کو بتا دیا کہ جس کی وجہ سے اور مار پڑی ۔ ان کا مزید کہا ہے کہ اگلے دن کمرے کو کنڈی لگا کر پنکھے میں رسی ڈال کر لٹک گیا چند سیکنڈ بعد جب آنکھیں باہر آنا شروع ہوئی تو چیخ شروع کر دیا ، گھر والوں نے دروازہ توڑ کر بچایا ۔ میری والدہ میرے حال دیکھ کر بال بال نوچ کر برا حال کر چکی تھیں ۔ میرا شوق پورا ہو گیا تھا میں اس وقت ساتویں یا آٹھویں کا طاب علم تھا ۔