اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’عمران خان وزیر بن جائو‘‘ وہ وقت جب صدر جنرل ضیا الحق نے عمران خان کو وزارت کی پیشکش کی لیکن کیا کہہ کر کپتان نے یہ پیشکش ٹھکرائی؟ جان کرآپ کو بھی فخر ہوگا‎

datetime 1  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کی طرف 80کی دھائی میں اس وقت دیکھا جب کرکٹ کیریئر کے عروج پرتھے۔عمران خان کو اس وقت کے صدر جنرل ضیا الحق نے اپنے پاس بلایااور انہیں وزرات کی پیشکش کی۔روزنامہ جنگ میں شائع اپنے کالم میں مظہرعباس نے لکھا ہے کہ ۔۔۔ اس پیشکش پر “عمران خان نے شائستگی کے ساتھ یہ کہہ کر پیشکش ٹھکرا دی کہ

وہ اپناکرکٹ کیریئر سے لطف اندوزہو رہے ہیں۔لیکن عمران خان اس کے بعد بھی مختلف وجوہات کی بنا پر اسٹیبلشمنٹ کے راڈارپررہے،اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس وقت کا ڈکٹیٹر ایک ایسی غیرسیاسی اور ٹیکنوکریٹس پرمشتمل ٹیم بنانے کی کوشش میں تھا جو نظریاتی سیایست کوکاؤنٹر کرسکے۔جو بھٹو اور اینٹی بھٹو نظریات پرچل رہی تھی۔ضیا نے عمران خان سے مایوس ہو کر بے نظیر بھٹواورپیپلزپارٹی جو اس وقت بھٹو کی پھانسی کے بعد بھی پنجاب میں مضبوط تھی کو کاؤنٹر کرنے کیلئے شریف برادران کوتلاش کیا۔بھٹو کی پھانسی کے تقریباً 25 سال بعد 1996 میں عمران خان نے سیاست کاآغازکیا۔لیکن عمران خان کی نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف 1997 کے انتخابات میں کوئی بھی نشست نہجیت سکی۔جبکہ پی ٹی آئی نے 2002کے انتخابات میں صرف ایک سیٹ حاصل کی۔جبکہ پارٹی نے 2013 کے بعد پیچھے مڑ کرنہیں دیکھااور25 جولائی کو یوم تشکر جبکہ اپوزیشن نے عمران خان کو سلیکٹڈ سمجھتے ہوئے انتخابات کوغیرشفاف قراردیاور یوم سیاہ منایا۔2013 کے انتخابات کے بعد عمران خان نے بھی اسی طرح کے الزامات لگاتے ہوئے کہاتھاکہ شریف برادران پہلے سے کیسے نتیجہ جانتے تھے۔لیکن عمران خان نے کبھی بھی لفظ سلیکٹڈ استعمال نہیں کیا جبکہ یہ لفظ ان کیلئے استعمال ہورہاہے۔عمران خان کی حکومت کاپہلا سال کامیابیوں اورناکامیوں پرمشتمل ہے، فارن پالیسی میں ایک کامیاب کہانی بیان کرتی ہے جبکہ معاشی پالیسیاں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں، ملک میں اختلافی آوازوں کودبانا حکومت کی ناکامیاں سمجھے جاسکتے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت کو اس وقت اپوزیشن کے سخت چیلنج کاسامنا ہے جو اپوزیشن کامتحدہ بیانیہ دینے کی کوشش میں ہے۔جبکہ یہ بات دلچسپ ہوگی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان ان کے پسندیدہ کیسے بنتے ہیں جن کے ملک کیساتھ معاملات ہیں، اور کس طرح روایتی سیاست کابدل بنتے ہیں۔لیکن عمران خان خود احتساب کے عمل کواپنی سب سے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔کیونکہ انہیں یقین ہے کہ احتساب کے عمل نے نوازشریف اورزرداری جیسے سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائی کی راہ ہموارکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…