اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو لانے کیلئے نہ حکومت سنجیدہ ہے، یہ لا بھی نہیں سکتے کیونکہ ان کو اپنی پوزیشن معلوم ہے، اور انہیں اس جیز کا بھی احساس ہے نواز شریف اس وقت لند ن میں بیٹھا ہوا ہے۔
اینکر پرسن کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایک نہیں دو مقاصد ہیں کہ اگر آپ کے پاس عوام کو دیکھانے کیلئے کچھ ہو، جو وعدہ عوام سے کیے گئے تھے اس کے مطابق اگر انہوںنے ڈلیور کیا ہوتا تو حکومت یہ بتانے کی پوزیشن میں ہوتی کہ اتنی نوکریاں دیں، روزگار کو بہتر کیا، نظام انصاف میں تبدیلی لے آئے، ایسا تو کچھ ہے نہیں، یہاں تو بیڈ گورئنس کی ایک تاریخ رقم ہو رہی ہے، جب اس پر آپ کے پاس اپنے ووٹر، سپوٹر، میڈیااور عوام کو اس طرف مصروف رکھو، اور دوسرا مقصد یہ ہے کہ ان کو عادت ہی اس چیز کی پڑی ہوئی ہے۔ بدقسمتی جن کو حکومت دلوائی گئی ہے ان کو حکومت کرنا نہیں آتا اور جو اپوزیشن میں ہیں ان کو اپوزیشن کرنی نہیں آتی۔ حکومت کی کوئی ادا حکومت والی نہیں اور اپوزیشن کی کوئی ادا اپوزیشن والی نہیں ہے۔