اسلام آباد(آن لائن)پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار، سیف اور دہشت جبکہ رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس آرگل نے شمولیت کی ہے۔مشق میں پاک بحریہ کے میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ
اور پاک فضائیہ کے 17-JF تھنڈر طیارے نے بھی حصہ لیا۔مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ان مشقوں کا مقصد باہمی تجربات کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔