پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

صدر عارف علوی کا  معذور ریٹائرڈ ملازم کے بیٹےکیلئے قابل تحسین اقدام ، بڑا حکم جاری کر  دیا 

datetime 28  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی نے پاکستان پوسٹ کو 45 دن کے اندر معذور ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو بھرتی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سکھر کے رہائشی، محمد شاہد نے پاکستان پوسٹ کی جانب سے معذور ملازمین کے کوٹے پر بیٹے کی تقرری کی درخواست زائد العمر ی کے بہانے پر مسترد کرنے پر وفاقی محتسب میں شکایت جمع کرائی تھی۔صدر عارف علوی نے معمولی عذر پر

معاملے کو پیچیدہ کرنے اور ملازمت نہ دینے پر محکمے کی سرزنش کی ،صدر مملکت نے معاملے کو حل کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہاکہ ایک معمولی عذر پر ایک معذور شخص کے معاملے کو پیچیدہ کرنا افسوسناک ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ معذور افراد کے خلاف امتیازی سلوک جیسے نامناسب رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے ۔صدر مملکت نے پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کومعذور ملازمین کے بچوں کو دی گئی نوکریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے روزگار کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی انسانی ہمدردی کے تحت شروع کی گئی جس کو اسی جذبے سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پاکستان پوسٹ ا?فس کی درخواست مسترد کی۔ایفیڈرین کوٹہ کیس کے ملزم عنصر فاروق اور افتخار بابر نے انسداد منشیات کی دفعہ 9 سی کو چیلنج کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…