راولپنڈی(آن لائن)ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی مون سون کی موسلا دھار بارشوں سے دریائے سواں، نالہ کانسی اور کورنگ سمیت دیگر برساتی نالوں کے علاوہ راولپنڈی کے اندرونی11نالے بھی بھر جانے سے راولپنڈی کے مضافات کی نشیبی آبادیاں بھی پانی کی لپیٹ میں آنا شروع ہو گئیں جبکہ کوٹلی ستیاں میں لینڈ سلائیڈنگ سے موضع چھینٹ کے علاقے کا راولپنڈی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا
ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو24گھنٹے الرٹ رکھتے ہوئے عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں گزشتہ چند روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث دریائے سواں میں طغیانی کی وجہ سے پانی کا بڑا ریلا دریائے سواں کے ارگرد گرد آبادیوں تک پہنچ گیاجس سے مستان نگر،ڈھوک درزیاں،اورعظیم ٹاؤن سمیت سہالہ کے قریبی ملحقہ دیہاتوں میں پانی داخل ہو گیاکلر سیداں کے علاقے میں نالہ کانسی کا پل ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندکر دیا گیا جبکہ بارش کے باعث جمع ہونے والا پانی قریبی گھروں میں داخل ہو گیا گزشتہ روز نالہ کانسی پل پر پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث10 افراد اور گاڑیاں پھنس گئے کھنڈ بناہل گاڑی میں پھنسے افراد کو ریسکیوٹیموں نے بحفاظت بچا لیا اسی طرح کلر سیداں روڈ اور کہوٹہ روڈ پر برساتی پانی کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ کاک پل کے قریب عظیم ٹاؤن اور باغ بوٹہ کے قریب گھروں میں پانی داخل ہو گیاادھرکوٹلی ستیاں کے علاقے چھینٹ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چھینٹ سے راولپنڈی کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیالینڈ سلائیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنالینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک میں گہرے اور خطرناک شگاف پڑنے سے دونوں جانب ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ایمرجنسی سفر کرنے والے
لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل متاثرہ حصہ عبور کرتے رہے ادھرایڈ یشنل کمشنر (کوآرڈ ی نیشن) سیف انور جپہ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ضلع راولپنڈی میں مون سون با ر شوں اور سیلاب کنٹرول کے حوالے سے تسلی دی ہے کہ چو نکہ اس بار مون سون سیزن میں ز یادہ بارش متو قع تھی چنا نچہ قبل از و قت اقدامات کے تحت را ولپنڈی کے 11 نالے جو نا لہ لئی میں گر تے ہیں جس کے با عث وہاں سیلاب کا زیادہ خطرہ ر ہتا ہے،
ان نا لوں کی صفا ئی کا عمل یقینی بنا یا گیا ہے تا کہ پا نی کے بہاؤ میں کو ئی رکا وٹ نہ آ ئے ا سی طرح رتہ امرال، کٹا ریاں،ٹیپو روڈ،ڈ ھوک نجو،گوا لمنڈی اورضیا الحق کا لونی کے علاوہ د یگر علاقے جہاں سیلا ب سے متا ثر ہونے کے خطرات زیادہ ہیں ان علاقوں میں خصوصی تو جہ دی گئی ہے ر یسکیو 1122کو ہد ایت کی کہ ہر قسم کی نا گہا نی صورتحال کے لئے تیا ر رہیں اورپی ایم ڈی اے کی جا نب سے پری الرٹ اور الرٹ سگنلز کو دیکھا جائے راولپنڈی و یسٹ مینجمنٹ کمپنی کو تنبیہ کی کہ شہر بھر میں خصو صی طور پر نالوں میں موجود گند گی کے ڈ ھیر کو فو ری صا ف کروایا جائے نیز میونسپل کا ر پو ریشن مختلف نالوں کے کناروں پر موجود تجاوزات کو کلیئر ر کھے۔