اسلام آباد (این این آئی) کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی جبکہ پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔جمعہ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی گئی۔
اجلاس میں پبلک آفرنگ کے ذریعے فروخت کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں 747 میگاواٹ کے گدو پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو نجکاری سے قبل ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ۔ اجلاس میں پی پی ایل کے 10 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی ،یہ فروخت بھی پبلک آفرنگ کے ذریعے کی جائیگی۔ اجلاس میںپاکستان ری انشورنس کمپنی کے 20 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، اجلا س میںفرسٹ ویمن بینک، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، سروسز ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوریدی گئی ، ای سی سی نے پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی جبکہ پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔جمعہ کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں پبلک آفرنگ کے ذریعے فروخت کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ۔