لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت صوبے بھر میں مختلف نوعیت کے امور کے حوالے سے دفعہ 144کا نافذ کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 ویں محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت صوبے بھر میں اسلحہ، لاٹھی، چھری، نیزے اور چاقو کی نمائش پر پابندی عائد رہے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اخبارات، چینلز، ہینڈ بل اور پوسٹر پر اشتعال انگیز اور
نفرت انگیز مواد کی اشاعت اور تقسیم پر مکمل پابندی ہو گی، ماتمی جلوس کے روٹس کے باہر چار سے زائد افراد کے بلاوجہ کھڑے رہنے پر بھی پابندی رہے گی، دفعہ 144 کے تحت ماتمی جلوسوں کے روٹس پر واقع مکانوں کی چھتوں اور کھڑکیوں سے باہر جھانکنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 سو علماء کرام کی زبان بندی سمیت 11 سو علماء کرام کی ضلع بدری پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔