ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شادی کا جھانسہ دے کرلڑکی سے کئی ماہ تک عزت کیساتھ کھیلواڑ،متاثرہ لڑکی انصاف کے لئے دربدر

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) شادی کا جھانسہ دے کر کئی ماہ تک عزت کیساتھ کھلواڑ،متاثرہ لڑکی انصاف کے لئے دربدر،تفصیلات کے مطابق مسلم چوک باگڑیاں کی رہائشی (ن)نامی لڑکی نے بتایا کہ میں نے تھانہ گرین ٹائون میں درخواست دی کہ ننگڑپھاٹک کا رہائشی نوجوان محمدیاسین ولدشیرمحمد شادی کا جھانسہ دے کر مجھ سے کئی ماہ تک عزت کیساتھ کھلواڑ کرتا رہا،

محمدیاسین نامی نوجوان نے شادی کا جعلی نکاح نامہ بھی تیارکروارکھا ہے جسے دکھا کرمجھ سے عزت تار تار کرتا رہا،(ن) نامی لڑکی نے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی گرین ٹائون پولیس کویاسین کیخلاف درخواست بھی دی لیکن پولیس یاسین کوپکڑنے سے گریزاں ہے،انہوں نے بتایا کہ یاسین نامی نوجوان مجھ سے شادی کے نام پر اکثرمارپیٹ اورگالم گلوچ بھی کرتا رہتا ہے،مجھے دوسال سے شادی کا جھانسہ دے رہا ہے ،ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کرمتعدد بار بے آبرو کیا،اب مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتاہے،(ن) نامی لڑکی نے بتایا کہ گزشتہ روزیاسین نے میرے گھرآکرمجھے مارا پیٹا ،گالم گلوچ بھی کیا،میرے کپڑے پھاڑڈالے،گھرکا سامان توڑدیا،جاتے ہوئے گھرسے سونے کی چین،چارعددقیمتی موبائل فونزاوردس ہزارروپے نقدی بھی لے گیا،جس پر میں نے 15پرکال کی پولیس نے مکمل وقوعہ بھی دیکھا،تھانہ گرین ٹائون میں یاسین کیخلاف شادی کا جھانسہ دے کرچارماہ تک زیادتی کرنے اورمیرے گھرسے قیمتی سامان لے جانے کی درخواست بھی دے دی ہے،لیکن پولیس نے ابھی تک یاسین نامی نوجوان کیخلاف میری درخواست پرایف آئی آرکا اندراج نہیں کیا،(ن) نامی لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے شادی کا جھانسہ دے کرزیادتی کرنے والے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…