منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ کے خلاف کسی سازش کوکسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا، جمعیت علمائے اسلام بھی وفاقی حکومت کے خلاف میدان میں آگئی

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرکوٹ(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام بھی وفاقی حکومت کے خلاف میدان میں آگئی ۔ جے یو آئی عمرکوٹ کی جانب سے کراچی کو وفاق کے حوالے کرانے کے ممکنہ فیصلے کے خلاف جمعرات کو احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے جمعیت علمائے اسلام عمرکوٹ کے ضلعی امیر مولانانورمحمد قرانی اوردیگرنے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے ضلع امیر نور محمد قرانی کی قیادت میں تھر بازار سے

پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ریلی سے جے یوآئی عمرکوٹ کے ضلعی امیرمولانا نورمحمد قرانی، مولانایعقوب کنبھر، مفتی حماد اللہ سمیت دیگر رہنمائوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی سندھ کے خلاف کسی سازش کوکسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ایک طے شدہ منظم منصوبہ بندی کے تحت سندھ اور کراچی کے خلاف سازش کی جاری ہے وفاق مختلف حیلوں بہانوں سے کراچی پر اپناکنٹرول کرناچاہتاہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے نیازی حکومت مزید رہی تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑھ سکتی ہے ۔مقررین نے کہاکہ کراچی سندھ کا اٹوٹ حصہ ہے جس کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کریں کے ریلی کے شرکا نے اس عزم کااظہارکیاکہ اگر کراچی کو وفاق کے زیر انتظام کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے آخر میں سندھ کے خلاف ہر سازش کی ناکامی اور سندھ کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی گی۔ جمعیت علمائے اسلام بھی وفاقی حکومت کے خلاف میدان میں آگئی ۔ جے یو آئی عمرکوٹ کی جانب سے کراچی کو وفاق کے حوالے کرانے کے ممکنہ فیصلے کے خلاف جمعرات کو احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے جمعیت علمائے اسلام عمرکوٹ کے ضلعی امیر مولانانورمحمد قرانی اوردیگرنے خطاب کیا۔ جے یو آئی کے ضلع امیر نور محمد قرانی کی قیادت میں تھر بازار سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…