اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ترک صدر طیب اردگان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پہلے خود اسرائیل سے تعلق ختم کرے پھر کسی پر اعتراض کرے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاکہ ترکی کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات پر اعتراض کرنے سے پہلے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کا جواز پیش کرنا چاہیے یہ تعلقات 1949 میں قائم ہوئے ترکی پہلے خود اسرائیل سے
سفارتی تعلقات ختم کرے پھر دوسروں پر اعتراض کرے اور اگر ایسا نہیں کر سکتا تو پھر خاموش رہے۔ ترک صدر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ فلسطین کے خلاف اقدام آسانی سے نہیں نگلا جا سکتا اب جب فلسطین ابوظہبی میں اپنا سفارتخانہ بند کر رہا ہے یا عملہ واپس بلا رہا ہے تو میں نے اپنے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ ہم بھی ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ ہم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کسی کو کبھی نگلنے دیا ہے نہ نگلنے دیں گے۔