پہلے میرا ایک بچہ تھا اب میرے تین بچے اور آٹھ کتے ہیں، سینئرپاکستانی اینکر کی تنخواہ آدھی ہوئی تو میڈیا انڈسٹری چھوڑ دی

15  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 12 اگست کو سینئر اینکر پرسن شہزاد حسن نے اچانک گورمے نیوز نیٹ ورک (جی این این) ٹی وی سے استعفی دے دیا۔ ان کے استعفے کے بارے میں کسی کو کوئی حقیقت معلوم نہیں تھی کہ انہوں نے استعفیٰ کیوں دیا، اب انہوں نے یو ٹیوب پر ناجیہ اشعر اور جنید سے بات چیت کی اور اس میں انکشاف کیا کہ انہوں نے استعفیٰ کیوں دیا، انہوں نے کہا کہ میری تنخواہ آدھی کر دی گئی،

یعنی آج سے بارہ سال پہلے جو میری تنخواہ تھی مجھے دوبارہ اس تنخواہ پر لے آئے، اس وقت میرا ایک بچہ تھا اور اب میرے تین بچے ہیں اور آٹھ کتے ہیں، دنیا میں کچھ بھی سستا نہیں ہوا، سب مہنگا ہوا ہے اور میری تنخواہ آدھی کر دی گئی۔ شہزاد حسن نے کہاکہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنی سروس ان پیسوں میں نہیں بیچنا چاہتا، اس لئے میں نے نوکری چھوڑی اور اب میں سوچ رہاہوں کہ مستقبل میں کیا کرنا ہے، میں پاکستان میں رہوں گا یا نہیں رہوں گا،انہوں نے مزید کہا کہ میں کھیتی باڑی کروں گا یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں چلا جاؤں گا، میرے اس اچانک فیصلے کے بعد مجھے گھر جاکر امی کی ڈانٹ سننا ہے، بیوی کے مسائل سننے ہیں کہ اگلا ماہ کا خرچہ کیسے اٹھانا ہے۔انہوں نے میڈیا میں نئے آنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اور کرسکتے ہیں تو کرلیں کیونکہ میڈیا میں آئندہ پانچ سال بہت خراب ہونے والے ہیں، اور اگر کرنا بھی چاہتے ہیں تو کمر کس لیں۔انہوں نے اپنا دو ٹوک فیصلہ سنایا کہ وہ میڈیا انڈسٹری میں دوبارہ نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دو تین چینلز سے کالز آئی ہیں لیکن وہ کیمرہ کے سامنے اور پیچھے کام نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ کیمرہ بالکل چھوڑ دیا ہے، اٹھارہ سال اس فیلڈ میں گزارے ہیں، بہت انجوائے کیا اور اب میں کچھ اور کرنا چاہتا ہوں میڈیا سے میرا دور دور تک کوئی تعلق نہیں رہے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…