اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈھڈنیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی سیز فائر کی خلاف ورزی  پاکستان نے بھی کرارا جواب دیدیا

datetime 15  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد (این این آئی)بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی

دفتر خارجہ طلبی کی گئی،ایل او سی کے ڈھڈنیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 14 اگست کو ڈھڈنیال سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہری شدید زخمی ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارت 1980 بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے،رواں برس بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 16 شہری شہید اور 161افراد زخمی ہو چکے ہیں،بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے،بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…