اسلام آباد(آن لائن) حکومت پاکستان نے امریکی ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کو تغمہ امتیاز دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ امریکی ڈیموکریٹ رہنما کو اعلی خدمات پر تغمہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے طاہر جاوید حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے تغمہ امتیاز 23 مارچ کو
وصول کریں گے ۔ امریکی ڈیموکریٹ رہنما نے حکومت پاکستان کی جانب سے تغمہ امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تغمہ امتیاز پاکستانی امریکی کمیونٹی کے لئے باعث افتخار ہے ۔ پاک امریکہ تعلقات کی بہتری اور بحالی کے لئے میرا مشن جاری رہے گا ۔