اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے نایاب نسل کے 513 جانور اور پرندوں کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ کو منتقل جانوروں ، پرندوں کی تعداد 404 نکلی۔ دستاویزات کے مطابق جولائی 2019 کے ریکارڈ کے مطابق اسلام آباد کے
مرغزار چڑیا گھر میں مجموعی جانوروں اور پرندوں کی تعداد 917 تھی جب وائلڈ لائف مینجمنٹ کو جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کا عمل شروع ہوا تو اس میں 404 جانور اور پرندے منتقل ہوئے اس طرح 513 نایاب نسل کے جانور اور پرندے غائب ہو گئے ۔