شہریوں نے گٹروں پر منتخب اراکین کی تصاویر لگا دیں،حیرت انگیز احتجاج

14  اگست‬‮  2020

فیصل آباد (این این آئی) پنجا ب کے شہر فیصل آباد کی گلیوں میں گٹر ابلنے لگے جس نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔فیصل آباد کے شہری علاقوں کی گلیاں کئی ماہ سے سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق بدبودار پانی کی وجہ بچے اور بوڑھے گھروں میں قید ہیں ، گندگی کی وجہ سے مہمانوں نے گھروں میں آنا بھی چھوڑ دیا ہے۔شہریوں نے کہاکہ سیوریج نظام ٹھیک کرنے کوئی آتا نہیں،

علاقہ اتنا پریشان ہے کوئی کسی کو مہمان بھی نہیں بلوا سکتا ہے اور اگر کوئی مہمان آنا چاہے وہ بھی گندگی کی وجہ سے نہیں آسکتا۔ایک شہری نے بتایا کہ سیوریج کا مسئلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے، ہمارے گھروں میں رات میں اتنا پانی جمع ہو جاتا ہے کہ بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے، بدبو کی وجہ سے نیند نہیں آتی اور گندگی کی وجہ سے بچے بیمار بھی ہو جاتے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق ان مشکل حالات میں منتخب نمائندے بھی غائب ہو گئے ہیں۔بدبو اور تعفن سے تنگ شہریوں نے ابلتے گٹروں پر مفرور ارکان اسمبلی کی تصاویر لگا دیں۔چیئرمین واسا کا کہنا ہے کہ سمن آباد کے علاقے میں سوریج کے مرکزی لائن بند ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں کی گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے واسا کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، جلد اس مسلے کو حل کر لیا جائے گا۔  پنجا ب کے شہر فیصل آباد کی گلیوں میں گٹر ابلنے لگے جس نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔فیصل آباد کے شہری علاقوں کی گلیاں کئی ماہ سے سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق بدبودار پانی کی وجہ بچے اور بوڑھے گھروں میں قید ہیں ، گندگی کی وجہ سے مہمانوں نے گھروں میں آنا بھی چھوڑ دیا ہے۔شہریوں نے کہاکہ سیوریج نظام ٹھیک کرنے کوئی آتا نہیں، علاقہ اتنا پریشان ہے کوئی کسی کو مہمان بھی نہیں بلوا سکتا ہے اور اگر کوئی مہمان آنا چاہے وہ بھی گندگی کی وجہ سے نہیں آسکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…