اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہا ہے کہ اپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کرنا تمام کارکنان کا حق ہے ، گرفتاری سے ڈرتے نہیں ۔ ٹویٹر پیغام پر انہوں نے لکھا کہ ’’مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران بے ہوش ہونے والے ن لیگی کارکن۔ دیکھیں ہمارے بزرگ کارکن پر پولیس نے کیسے تشدد کیا۔ یہ سب کچھ بزدار کے نہیں نیازی کے احکامات پر کیا گیا،۔ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ
دیکھیں ہمارے بزرگ کارکن پر پولیس نے کیسے تشدد کیا۔ یہ سب کچھ بزدار کے نہیں نیازی کے احکامات پر کیا گیا۔ قبل ازیں جبکہ مریم نواز نے بالکل درست کہا نیازی کو 6ماہ کیا، اگر 6سال یا 600سال بھی دے دیں تب بھی یہ نااہل ڈیلیورکرنے میں ناکام ہی رہے گا ۔ انہوں نے بزرگوں ، خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا ۔ یہ نااہل ہے اور نااہل ہی رہیں گے ۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس ختم نہیں ہوئی تھی کیسے بے شرموں کی طرح اپنی کانفرنس کرنے کا انتظار کر تھے ۔