ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

بھارتی رافیلوں کی شامت سابق آرمی چیف جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ نے امریکہ کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دینے والے الخالد ٹینک کی چند ایسی خوبیاں بیان کردیں کہ آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ٹینک الخالد۔1 نے17 اگست 1988کوامریکہ کے مایہ ناز ٹینک Abraham M1A1کو عملی میدان میں شکست دے کر اپنے سفر کا آغاز کیا۔ہمارے اس ٹینک میں جرمنی کے Leopard II کا پاور پیک(انجن) فٹ کیا گیاتھا لیکن امریکی دبائومیں آکرجرمنی نے انجن کی سپلائی بند کر دی۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اپنے ایک خصوصی مضمون میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔مجبورا ہمیں یوکرائن سے ان کے ٹینک کے انجن کے لئے بات چیت کرنا پڑی اور 1996تک یوکرائن کے300 ٹینکوں کے علاوہ 400الخالد ٹینک تیار ہوکر میدان میں آچکے تھے۔اسی دوران ہمارےT-59, T-62, T-85ٹینک بھی اپ گریڈ ہو چکے تھے، متعدد خوبیوں کا حامل الضرار ٹینک بھی انہی میں سے ایک ہے۔ ہمارے ہنرمند کاری گروں نے ٹینکوں کو اپ گریڈ کرنے میں اتنی مہارت حاصل کر لی ہے کہ آج الخالد۔1 کی صورت میں یہ ہمارے سامنے ہے ۔ وہ مایہ ناز ہتھیار ہے جسے افواج کی لڑائی کا بادشاہ کہا جا تا ہے کیونکہ اس ٹینک میں اتنی خوبیاں ہیں کہ ہماری جارحانہ دفاع کی حکمت عملی کی تائید میںزمینی اور فضائی معرکے کا حسین امتزاج پیش کرتے ہوئے دور تک اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔اگر اس حکمت عملی کو بروئے کار لایا جائے توالخالد ٹینک کی دھاڑ اورجے ایف 17کی گھن گرج بھارت میں انبالہ تک سنائی دے گی اور جنوب میں گہرے سمندروں میں ہمارے سپر سونک کروز میزائلوں (Super Sonice Cruise Missiles) سے بچنے کے لئے بھارتی نیوی کے طیارہ بردار جہازآئی این ایس وکرامادتیا(INS Vikramaditya) کواپنی حفاظت کے لئے پناہ گاہ کی ضرورت ہوگی۔ میں کسی مبالغہ آرائی سے کام نہیں لے رہا بلکہ یہ حقیقت ہے کہ ہماری سخت جان اور آزمودہ مسلح افواج جن کا شمار دنیا کی بہترین مسلح افواج میں ہوتا ہے دشمن کو سبق سکھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں لیکن ستم ظریفی دیکھئے کہ انہیں کراچی میں کس کام پر لگا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے حال ہی میں فرانس سے رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ حاصل کرلی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…