اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سعودی عرب سے ہو کر شہزادے کے جہاز میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے یو این گئے، وہاں امریکہ
اور ایران کی ثالثی کی بڑھک مارنے اور ملائیشیا اور ایران کے ساتھ نئے بلاک کا حصہ بننے پر سعودی عرب کو ناراض کیا پھر ملائیشیا نہ جا کر اسے اور اس کے اتحادیوں کو ناراض کیا، پھر ملائیشیا جا کر اور او آئی سی کے خلاف بول کر سعودی عرب کو ناراض کیا۔