پاکستان میں عراق، شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشیں، پیر نور الحق قادری نے حقائق سے پردہ ہٹا دیا

8  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عراق، شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشیں کی گئی جنکو ناکام بنایا گیا، ہمیں ملکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے، ہم کسی کو مذہب، مسلک کی بنیاد پر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہاکہ اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد اچھا اقدام تسلسل جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے اتحاد، اتفاق وقت کی ضرورت ہے،موجودہ حالات میں تمام مسالک کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ علماء کرام نے ہمیشہ اتحاد و بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان میں عراق، شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشیں کی گئی جنکو ناکام بنایا گیا،ہمیں ملکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔کانفرنس سے جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا ہمیں اتحاد کے ساتھ آگے بڑھ کرملک کی تعمیر وترقی اور تحفظ کے لئے ایک ہونا ہو گا،ایک سازش کے تحت ہمیں آپس میں لڑانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،علامہ عارف واحدی نے کہاکہ محرم سے پہلے اتحاد امت کانفرنس اچھا اقدام ہے ہمیں اختلاف کے بجائے اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس سے علامہ چرالدین شاہ،مفتی گلزارنعیمی،،پیرضیاالہ شاہ بخاری سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہم فرقوں میں تقسیم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں پیغام پاکستان قومی بیانیہ بن چکا ہے اس کوہرفرد تک پہنچانا ہوگا۔  پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عراق، شام اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشیں کی گئی جنکو ناکام بنایا گیا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…