مسجد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر ساؤنڈ سسٹم لگا کر سرعام رقص و سرود کی محفل، انتہائی قدم اٹھا لیا

8  اگست‬‮  2020

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ کے واقعہ کے حوالے سے سخت ایکشن لیتے ہوئے تین روز میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی جبکہ واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد اور تحریک التوائے کار بھی جمع کرا دی گئی۔ صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ درانہ واقعات کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا،

مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس ہر قیمت برقرار رکھا جائے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے مسجد وزیر خان میں ”انار کلی“فلم کی شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر ساؤنڈ سسٹم لگا کر سرعام رقص و سرور کی محفل منعقد کرنے کے خلاف تحریک التوا کار جمع کرا دی۔ رکن اسمبلی سنبل مالک حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ اندرون شہر کی تاریخی مسجد وزیر خان میں 28جولائی کو ”انارکلی فلم“کی شوٹنگ کی گئی۔مبینہ طور پر ساؤنڈ سسٹم لگا کر مسجد میں سرعام رقص و سرور کی محفل منعقد کی گئی۔ویڈیو میں واضح طور پر مذکورہ واقعہ دیکھا جا سکتا ہے جس میں مسجد کے تقدس کی دھجیاں بکھیری گئیں ہیں۔جس جگہ امام مسجد امامت کرواتا ہے اور موزن اذان دیتا ہے وہاں پر میوزک اور ڈانس کی محفلیں کرانے سے نہ صرف مسجد کا تقدس پامال ہوا بلکہ دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔مطالبہ ہے کہ اس گھناؤنے اور شیطانی عمل میں شامل لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیر املک کی جانب سے اس مناسبت سے قرارداد بھی پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت دینے والے افراد کیخلاف کاروائی کی جائے اورفلم کے ڈائریکٹر اور مسجد کا تقدس پامال کرنے والے فلم کے دیگر اداکاروں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…