نیب طلبی: مریم نواز کی نواز شریف اور وکلاء سے مشاورت مکمل پیشی سے متعلق اعلان کب کرینگی؟ن لیگ کی نائب صدر نے بڑا فیصلہ کرلیا

8  اگست‬‮  2020

لاہور( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے 200 ایکڑ اراضی سے متعلق نیب کی طلبی پرلندن میں موجود والد نواز شریف ، اہل خانہ اور اپنے وکلا سے مشاورت مکمل کر لی ہے ،نیب میں پیش ہونے یا وکلاء کے ذریعے جواب جمع کرانے کے باقاعدہ فیصلے کا اعلان پیر کوکریں گی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے لندن میں اپنے والد نواز شریف اور بھائیوں سے بھی مشاورت نیب طلبی نوٹسز پر مشاورت کی ہے ۔ مریم نواز نے اپنے وکلا سے بھی بذات خود نیب کے روبرو پیش ہونے یا وکیل کے ذریعے جواب بھجوا نے بارے مشاورت مکمل کر لی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نیب کے سامنے پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پیشی سے روز قبل کریں گی ۔وکلاء نے مریم نواز کو بتایا کہ نیب اس سے قبل نصرت شہباز سمیت شریف خاندان کی دیگر خواتین کے طلبی کے نوٹس معطل کر چکا ہے، نیب نے خواتین کو طلب کرنے کی بجائے وکیل کے ذریعے جوابات اور دستاویزات طلب کی تھیں۔واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 کنال زمین کی انکوائری کے لیے 11 اگست کو طلب کیا ہے، مریم نواز نے یہ زمین 2013 میں خریدی تھی، نیب نے مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے اور اراضی کی خریداری پر دیئے گئے ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کی مکمل تفصیلات بھی ساتھ لانے کا کہا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…