لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بعد تحریک انصاف بھی نیب کے شکنجے میں آ گئی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بعد تحریک انصاف کے ایم پی اے غضنفرعباس چھینہ کو نیب نے 17 اگست کو لاہور طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کرامت کھوکھرکیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی
ملک کرامت کو 13 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ملک کرامت کھوکھر کو طلب کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے ایک اور صوبائی وزیر انصر مجید نیازی کو بھی نیب لاہور نے 19 اگست کو طلب کر لیا ہے، ان کے خلاف خلاف ضابطہ تقرریوں کاالزام ہے۔