9 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاںوزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی سطح پر اقدامات تیز کر نے کا فیصلہ

7  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)9 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں،وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی سطح پر اقدامات میں تیزکر نے کا فیصلہ کرلیا گیا اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں سندھ میں بھی

ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ،صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود صوبے میں ٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا،سندھ میں ٹائیگر فورس کی قیادت گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ قومی مفاد کے معاملے میں سندھ حکومت کا عدم تعاون افسوس ناک ہے،وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی تھی کہ معاملے کو سیاست کی نذر نہ کریں۔ عثمان ڈارنے کہاکہ شجرکاری مہم کی سب سے زیادہ ضرورت اس وقت سندھ کے علاقوں میں ہے،ذاتی انا اور ہٹ دھرمی کی بجائے پاکستان اور آنے والی نسلوں کا سوچیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت ٹائیگر فورس رضا کاروں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق کلین گرین پاکستان کی سب سے بڑی مہم شروع کریں گے۔گورنر سندھ نے قومی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ گور نر سندھ نے کہاکہ نوجوان رضا کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے،خود ٹائیگر فورس کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ لوں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…