ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

میں کسی بھی سیاسی جماعت ہوں ، وفاداری ملک کیساتھ ہو گی ، فواد چودھری نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پورے نظام انصاف میں اصلاحات اور تبدیلی آنی چاہیے،میں کسی بھی جماعت میں ہوں میری پہلی وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے اگلے 2پروگرام وزیراعظم کی

منظوری سیاس مہینیلانچ کریںگے۔انہوں نے کہاکہ پہلا پروگرام میڈیکل انجینئرنگ سے متعلق ہے ، دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑ تک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا اسٹیٹس دیا جائے،ہم چاہتے ہیں کہ ضلع سیالکوٹ کی400ملین ڈالر کی برآمدات 2سال میں 2بلین ڈالر پر لے جا ئیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا دوسرا پروگرام جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے زرعی فارمز انشاء للہ چھوٹے کاشتکار کا طریقہ کاشت بدلیں گے، چھوٹے کاشتکار اس کے ساتھ ساتھ ہماری زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طبقہ ماہانہ تنخواہ لیتا ہے اس کو لاک ڈائون سے زیادہ فرق نہیں پڑتاجبکہ یومیہ اجرت والے طبقے دار روز کماتے ہیں اور کھاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کو دہاڑی دار، تنخواہ دار اور تاجروں سب کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں تو اب اسکول کھول دینے چاہیے، کم فیس والے اسکولوں کے مالی مسائل زیادہ ہوگئے ہیں، میں نے اس سلسلے میں شفقت محمود اور مراد راس کو بھی لکھا ہے کہ اسکول جلد کھولنے چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے ہم ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں پیپلزپارٹی کے دور میں گئے،ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے جان چھڑائیں اور آگے نکلیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون پر حکومت کا ساتھ دے کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، صرف نیب نہیں ، پولیس اور دیگر اداروں پر بھی توجہ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پورے نظام انصاف میں اصلاحات اور تبدیلی آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مولانا کو چھوڑیں وہ اتنے اہم نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…