جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے سروس اسٹیشنوں پر قربانی کے جانوروں کو نہلانے کا سلسلہ شروع،مالکان روزانہ ہزاروں روپے کمانے لگے

datetime 22  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے سروس اسٹیشنوں پر قربانی کے جانوروں کو نہلانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں قائم سیکڑوں کار سروس اسٹیشنوں کے مالکان روزانہ جانوروں کو نہلا کر ہزاروں روپے کمانے لگے۔

لاک ڈائون اور معاشی سست روی کی وجہ سے آمدن میں کمی کا سامنا کرنے والے سروس اسٹیشن مالکان کو قربانی کے جانوروں کی سروس سے آمدن بڑھانے کا موقع مل گیا ،شہر کے مختلف علاقوں میں سروس اسٹیشنوں پر گائے واش کے بینرز آویزاں کر دیے گئے ، شیمپو کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی سروس کا رجحان گزشتہ چند سال سے زور پکڑ رہا ہے، شہری گلیوں اور گھروں کے باہر قربانی کے جانوروں کو نہلانے کے بجائے گائے واش کی سہولت کو ترجیح دیتے ہیں۔شہریوں کے مطابق گائے سروس سے جانور نکھر جاتے ہیں اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہو جاتا ہے بیشتر رہائشی علاقوں میں پانی کی قلت ہے اور فلیٹ کلچر فروغ پانے کی وجہ سے گلیوں میں جانوروں کو نہلانا دشوار ہوگیا ہے اس صورتحال میں گائے واش ایک بہترین سہولت ہے۔گائے واش کی سروس فراہم کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گائے بیل کی سروس جانوروں کی قدوقامت کے لحاظ سے وصول کی جاتی ہے اوسط جانور کی سروس 200 سے 250 روپے میں کی جاتی ہے جبکہ بڑے اور بھاری بھرکم جانور 300 سے 400 روپے میں نہلائے جارہے ہیں، لیاقت آباد 6نمبر نرسری کے اطراف عام دنوں میں موٹر سائیکل کی سروس کرنے والے تمام سروس اسٹیشن ان دنوں گائے واش کر رہے ہیں۔

سروس کرنے والوں نے بتایاکہ زیادہ تر شہری منڈی سے براہ راست جانور سروس اسٹیشن لاتے ہیں اور جانور کو نہلاکر گھر لے جاتے ہیں، بیشتر شہری یومیہ بنیاد پر جانور سروس اسٹیشن سے نہلواتے ہیں۔سروس اسٹیشن چلانے والوں نے بتایاکہ جانوروں اور گاڑیوں کے واش میں فرق ہے ، جانوروں کو پیار اور محبت سے نہلانا پڑتا ہے پہلی بار پریشر کے پانی کا سامنا کرنے والے جانور تھوڑا پریشان ہوتے ہیں لیکن پھر جانوروں کو عادت ہوجاتی ہے، جانوروں پر یک دم تیز پریشر سے پانی نہیں ڈالا جاتا اسی طرح منہ ناک اور آنکھوں کو جھاگ اور شیمپو سے بچانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایک اوسط گائے یا بیل کی سروس میں آدھا گھنٹہ لگتا ہے بڑے اسٹیشنوں پر بیک وقت 2 سے 3جانور بھی نہلائے جاسکتے ہیں، قربانی کے جانوروں کو نہلانے کے رجحان کی وجہ سے سروس اسٹیشن پر روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…