پتوکی (این این آئی ) مسلم لیگ( ن) میں قربانیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ، قربانی عید سے پہلے باپ نے بیٹے کیلئے قربانی دے دی ،رانا سکندر حیات خان کو مسلم لیگ ن ضلع قصور کا صدر نامزد کردیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری ، نوٹیفکیشن جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب سردار اویس خان لغاری نے جاری کیا ۔
رانا سکندر حیات خان اس قبل سابق چیئر مین ضلع کونسل قصور رہ چکے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل رانا سکندر حیات خان کے والد رانا محمد حیات خان مسلم لیگ ن ضلع قصور کے صدر تھے ، سٹی صدر مسلم لیگ ن شہریار پرویز ،ملک محمد آصف آف حبیب آباد اور دیگر عہدداران نے رانا سکندر حیات خان کو مبارکبادیں دیں