اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اگر دونوں مل جائیں تو روز چاند چڑھانے کی بجائے ایک ہی چاند ہو اور ہم سب ایک ہی دن عید منائیں۔مولانا طاہر اشرفی نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک قربانی واجب ہے
لیکن ہمارے ہاں لوگوں واجب قربانی کے ساتھ نفلی قربانیاں بھی کرتے ہیں لہذا اس بار کورونا کے باعث اکثر نفلی قربانی کی رقم مستحقین کو دے دی جائے تو دہرا ثواب ملے گا ۔چاند دیکھنے کے معاملے پر مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ فواد چوہدری کا دائرہ کار صرف اتنا ہے کہ وہ اپنی وزارت کی معلومات ہلال کمیٹی کو دیا کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ شب ذوالج چاند نظر نہیں آیا تھا ۔