اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے دو سالہ حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت قومی پالیسیوں، خارجہ امور پر کامیابی عوام کے سامنے رکھی جائے گی،احساس پروگرام کے تحت مسحتقین تک امداد پہنچانے کا معاملہ سامنے لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عوام کو معاشی اہداف، قرضون کی ادائیگی
، چینی و پٹرول بحران کے معاملات میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائیگا، حکومت کے بروقت اور درست فیصلوں سے کورونا کی وباء پر قابو پانے کا معاملہ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومتی میڈیا ٹیم نے دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا۔ اس تجویز پر غور ہو گا اور وزیراعظم عمران خان اس کی منظوری دیں گے۔