بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

طیارے کے کاک پٹ میں پائلٹ کو شراب پیتے پکڑا، ہمارا بندہ پاس نہ ہوا تو۔۔۔۔پائلٹس کے پیپربنانے والے جنرل منیجر کی بیوی کو کس نے دھمکیاں دیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن کے سابق چیف انسپکٹرایئرکموڈور ریٹائرڈ عبدالباسط نے انکشاف کیا ہے کہ 1992 میں سیکرٹری دفاع کو لکھ کردیا تھا کہ پی آئی اے کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے،اگر اسے نہ روکا تو حادثے ہوں گے لیکن میری بات پرکسی نے توجہ نہ دی اور 3ماہ بعد کٹھمنڈو حادثہ ہوگیا۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کے سابق چیف انسپکٹر ایئرکموڈور ریٹائرڈ عبدالباسط

نے بتایا کہ انھوں انے دوران ملازمت طیارے کے کاک پٹ میں جاکر پائلٹ کو شراب پیتے ہوئے پکڑا تھا،اس وقت کھل کر اس لیے بات نہیں کی کہ بلیک میلنگ نہ سمجھا جائے لیکن اب خاموش نہیں رہوں گا۔انھوں نے کہا کہ اتناعرصہ اس ملک کا کھایا ہے،اس لیے اب چپ نہیں رہ سکتا، 30سال نہیں بولا لیکن اب کہہ رہا ہوں کہ ابھی بھی بچالیں اورکچھ کرلیں۔انھوں نے بتایا کہ بطورچیف انسپکٹرایوی ایشن کام شروع کیا تو دھکمیاں ملنے لگ گئیں، پالپا والوں نے دھمکیاں دیں کہ دیکھ لیں گے تم نے کیا کام شروع کردیا۔ ریٹائرڈ ائیرکموڈورنے کہا کہ بطورچیف انسپکٹر پائلٹس کے لائسنس اورحادثوں کی تحقیقات میرے ذمہ تھیں،پائلٹس کے پیپربنانے والے جنرل منیجر کی بیوی کو ایم کیوایم نے دھمکیاں دیں،ایم کیوایم والوں نے کہا تھا کہ ہمارابندہ پاس نہ ہوا توتمہارے خاوندکوماردیں گے،میں نے جی ایم کی بیوی سے کہا تھا کہ اب فون آئے تومیرانام اورنمبردے دینا۔واضح رہے کہ ائیرکموڈور ریٹائرڈ عبدالباسط نوے کی دہائی میں سول ایوی ایشن کے چیف انسپکٹر رہ چکے ہیں۔ عبدالباسط کو ستارہ امتیاز، ستارہ جرات اور ستارہ بسالت سے نوازا جاچکا ہے۔ سول ایوی ایشن کے سابق چیف انسپکٹرایئرکموڈور ریٹائرڈ عبدالباسط نے انکشاف کیا ہے کہ 1992 میں سیکرٹری دفاع کو لکھ کردیا تھا کہ پی آئی اے کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے،اگر اسے نہ روکا تو حادثے ہوں گے لیکن میری بات پرکسی نے توجہ نہ دی اور 3ماہ بعد کٹھمنڈو حادثہ ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…