بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے‘فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا 1990میں شہباز شریف کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی،اثاثے 1998میں ایک کروڑ 8لاکھ اور 2018 میں اہل و عیال سمیت 7ارب سے زائد ہوگئے جبکہ شہباز شریف کے ڈھکے چھپے اثاثوں کی مالیت ظاہر کردہ اثاثوں سے کئی ہزار گنا

زیادہ ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب نیب اور احتسابی اداروں نے آلِ شریف کی جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرپشن کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے اورپاکستانی عوام آلِ شریف کی ساری کرتوتوں سے واقف ہوچکی ہے۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سیاست کا سورج نواز شریف کی طرح غروب ہونے کو ہے،بچی کچی سیاست کو بچانے کے لئے شہباز شریف،حمزہ شہباز اور لیگی ترجمان سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…