اسلام آباد( آن لائن )عید الاضحی کی آمد پر سی ڈی اے لیبر یونین ملازمین کے لئے ایک اور خوشخبری لے آئی، سی ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان،صدر شباب بخاری چئیرمین اظہار عباسی اور دیگر کی کاوشوں سے تمام ملازمین کے لئے عید الاونس کی منظوری لے لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے لیبر یونین کی کاوشوں سے تمام ملازمین کو عید قرباں کے موقع پر عید الاونس کی منظوری حاصل کر لی گئی جو بیسک تنخواہ کے مطابق ادا کیا جائے گا اس کے علاوہ پینشن والے ملازمین
بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے یہ رقم تمام ملازمین کو 24 جولائی کو ادا کی جائے گی سی ڈی اے فائنانس کی جانب سے باقاعدہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔فائنانس ونگ کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کیمطابق سکیل ایک سے سولہ نان گزٹیٹڈ کی ایک ماہ کی بیسک تنخواہ بطور عید الاونس ادا کی جائے گی جبکہ بی ایس 16 سے اوپر تمام افسران کو بیسک تنخواہ کا آدھا حصہ ادا کیا جائے گا سی ڈی لیبر یونین کی ان کاوشوں سے مزدور حلقوں میں اعلی قیادت کو شاباشی چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔